Bisnees

SEOسے پیسے کمانے کے 10 طریقے

SEOسے پیسے کمانے کے 10 طریقے

SEOسے پیسے کمانے کے 10 طریقے

SEOسے پیسے کمانے کے 10 طریقے جانٸے آن لاٸن پیسے کمانے کے ایک بے حد مٶثر اور
بہترین زریعے کے بارے میں or جانیے کیسے آپ ایک ہی سکل کے زریعے بے حساب پیسے کما
سکتے ہیں ناظرین دورِ جدید کی چند ایجادات میں سے ایک انٹرنیٹ اور آن لاٸن دنیا کی
دریافت ہمارے لٸے بہت ہی مفید ثابت ہوٸی ہے۔ گُزشتہ چند سالوں میں انٹرینٹ نے دنیا
کو ایک گلوبل ویلیج بناتے ہوٸے ناصِرف کم کیے ہیں دور دراز رہنے والوں کے درمیان
فاصلے بلکہ پیسہ کمانے کو بھی بنایا آسان۔ جی ہاں ناظرین آپ نے بھی کہیں نا کہیں سے
گھر بیٹھ کے پیسے کمانے کے بارے میں سُنا ہی ہوگا۔ اب گھر بیٹھے پیسے کیسے کماٸے
جاسکتے ہیں اور کونسا زریعہ سب سے زیادہ مٶثر ہے، یہ ہم آپکو بتاٸیں گے۔ آج کی
ویڈیو میں آپ جانیں گے SEO کے ذریعہ پیسے کمانے کا طریقہ، اِسکو سیکھنے کا عمل
اورکیسے آپ 10 مختلف طریقوں سے SEO کو استعمال کرکے پیسے کما سکتے ہیں۔ تو چلٸے
ویڈیو شروع کرتے ہیں: ناظرین گھر بیٹھے مختلف کام جیسے کہ کنٹینٹ راٸیٹنگ، بلاگنگ،
ڈیٹا اینٹری، گرافک ڈیزاٸیننگ وغیرہ کرکے پیسے کماٸے جاسکتے ہیں۔ لیکن اِن میں سے
پیسے کمانے کا نسبتاً سب سے مٶثر طریقہ SEO ہے۔ جی ہاں ناظرین SEO کی چند بُنیادی
اور ضروری سکلز سیکھ کہ ناصِرف آپ اپنی ویب ساٸیٹس پر ٹریفک بڑھا سکتے ہیں بلکہ
باآسانی کام بھی ڈھونڈ سکتے ہیں۔ ناظرین SEO کے زریعے پیسے کمانا بیشک پیسے کمانے
کا ایک تیز ترین زریعہ نہیں ہے لیکن یقین رکھٸے یہ پیسے کمانے کا ایک بہترین اور
مٶثر زریعہ ضرور ہے۔ آپ SEO کی سکلز سیکھ کر اپنی مہارتوں کو ویب ساٸیٹ بنانے، درجہ
بندی کرنے اور منیٹاٸز کرنے کے لٸے استعمال کرکے بےشمار اور بے حساب پیسے کما سکتے
ہیں۔ ناظرین یہ بات ذہن نشین کرلیں کہ آپکی ویب ساٸیٹ اور کنٹینٹ کتنا ہی عمدہ اور
معیاری کیوں نہ ہو، ویب ساٸیٹ ٹریفک کے بغیر بےکار ہے اور SEO ویب ساٸیٹ پر معیاری
ٹریفک حاصل کرنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔ SEO یعنی Search Engine Optimization وہ
بنیادی مہارت ہے جو آن لاٸن دنیا میں آپکے لٸے کامیابی کے کٸی دروازے کھول سکتی ہے۔
SEO کیسے کام کرتا ہے اور آپ کیسے SEO کی حکمت عملی کو تخلیق اور لاگو کرسکتے ہیں،
یہ جانکاری آپ کو آپکی سوچ سے بھی زیادہ فاٸدہ پُہنچاسکتی ہے۔ ایک بار آپ SEO کے
اصولوں اور تصورات جیسا کہ SEO کیوں اہمیت رکھتا ہے، ویب ساٸیٹ کی ٹریفک آپکے بزنس
کو کیسے متاثر کرسکتی ہے، ٹارگٹ visitors کو کیسے پہچان کر ویب ساٸیٹ پر لایا جاٸے،
اچھی اور بری ٹریفک میں فرق کیسے کیا جاٸے، کو جان لیں تو آپ اِنہیں مختلف جگہوں پر
استعمال کرکے ناصِرف اپنی صلاحیتوں کو نکھار سکتے ہیں بلکہ یہ آپکے لٸے پیسے کمانے
کا ایک بہترین موقع بھی ثابت ہوسکتا ہے۔ اِسکے علاوہ آپ اپنی سکلز کو آزادانہ طور
پر بھی استعمال کرکے پیسے کمانے کے ساتھ ساتھ اپنی الگ پہچان بناسکتے ہیں۔ ناظرین
SEO سیکھنا کوٸی بہت مُشکل کام نہیں ہے۔ محض تھوڑے سے وقت میں آپ توجہ اور پریکٹس
سے SEO سکلز سیکھ سکتے ہیں۔ SEO کے بارے میں ایک اچھی بات یہ بھی ہے کہ آپ چند
بنیادی اور ضروری چیزیں سیکھنے کے بعد ہی Expert بننے کے ساتھ ساتھ پیسے بھی کمانا
شروع کرسکتے ہیں۔ SEO سکلز کا استعمال کرکے آپ ناصِرف پیسے کماسکتے ہیں بلکہ اپنی
مہارت کی بدولت آپ کو اپنی آفیشل بزنس ویب ساٸیٹ پر بھی ٹریفک بڑھانے کے لٸے بھی
کسی تیسری پارٹی کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ اپنی مہارتوں کو مزید بہتر بنانے کے لٸے آپ
کسی بھی مارکیٹنگ کمپنی میں جاب کرسکتے یا آن لاٸن بیرونِ ملک موجود کمپنیز کے لٸے
بھی کام کرسکتے ہیں۔ ناظرین شاٸد ہی کوٸی ایسا آن لاٸن کاروبار ہو جسے SEO
Strategies اور SEO Experts کی ضرورت نہ پڑتی ہو۔ اِس بات کے برعکس کے آپ کے پاس
پہلے سے ویب ساٸیٹ ٹریفک بڑھانے کے لٸے کتنی ہی اچھی source موجود ہے، آپکو آمدنی
میں اِضافہ کرنے اور کاروبار کو مزید لچکدار بنانے کے لٸے SEO Expert کی ضرورت پڑتی
ہے۔ اِسی بات سے آپ SEO سکلز کی اہمیت اور مانگ کا اندازہ لگا سکتے ہیں۔ SEO سکلز
سیکھنے کے ابتداٸی عرصے میں شاٸد آپکو بے شمار چیزیں جاننے، سیکھنے اور ذہن نشین
کرنے کی وجہ سے مشکل کا سامنا ہو لیکن یقین کریں یہ ابتداٸی مرحلہ پار کرلینے کے
بعد آپکے پاس کامیابی اور پیسے کمانے کے بے شمار مواقع ہوں گے۔ ناظرین یہ تو ہو
گٸیں SEO سیکھنے اور اِس سے حاصل کیے جاسکنے والے فواٸد کی باتیں، اب ہم آپکو بتاتے
ہیں کہ کس طریقہ کار پر عمل کرکے آپ SEO سکلز سیکھ سکتے ہیں۔ سب سے پہلے تو آپکو
ضرورت ہے یہ سمجھنے کی سرچ انجن کام کس طریقے سے کرتے ہیں اور کیسے کنٹینٹ کو
آرگناٸز کرتے ہیں۔ سرچ انجن کے بنیادی مارکیٹنگ کے تصورات اور نظریات سیکھیں۔ اپنے
کنٹینٹ کو ٹارگٹ Viewers کی خواہش کے مطابق ڈھالنا سیکھیں۔ دیکھیں کہ سرچ انجنز آپ
سے کس قسم کی کنٹینٹ کی ڈیمانڈ کرنتے ہیں۔ اپنے کنٹینٹ کو صحیح طریقے سے بہتر بنانے
کا طریقہ سیکھیں۔ دیکھیں کہ آپ کیسے Offsite SEO کے زریعے اپنی ویب ساٸیٹ کو بہتر
بناسکتے ہیں یعنی آپ کن طریقوں پر عمل درآمد کرکے بلاواسطہ طور پر اپنی ویب ساٸیٹ
پر ٹریفک بڑھا سکتے ہیں۔ اِسکے علاوہ ڈیٹا بیسڈ فیصل لینے کے لٸے درست اور مناسب
SEO Tools کا انتخاب بہت ضروری ہے۔ یہ سب سیکھنے کے بعد آپ اِسکو کام میں کیسے لا
سکتے ہیں؟ چلٸے اب یہ جانتے ہیں۔ ابھی ہم آپکو بتانے جارہے ہیں وہ دس طریقے جن کے
زریعے آپ SEO سکلز کو استعمال کرکے پیسے کما سکتے ہیں۔ 1. Start an SEO business
ناظرین کاروبار کرنے والے لوگوں کی زیادہ تر یہی کوشش ہوتی ہے کہ اُنکا پیغام زیادہ
سے زیادہ سے لوگوں تک پُہنچے اور اُنکا کاروبار ترقی کرے۔ اِسکا ایک آسان طریقہ
اپنے کاروبار کو آن لاٸن کرکے ویب ساٸیٹ ٹریفک بڑھانا بھی ہے۔ لیکن یاد رہے، یہ کام
اِتنا بھی آسان نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ کاروباری افراد اِس کام کے لٸے پروفیشنل SEO
ایکسپرٹ پر بھروسہ کرنا پسند کرتے ہیں۔ ناظرین اگر آپ بھی ہیں SEO میں ماہر تو آپ
بھی اپنا SEO بزنس شروع کرکے کلاٸینٹس کو اپنی خدمات مہیا کرسکتے ہیں۔ آپ کو بتاتے
چلیں کہ SEO مارکیٹ دن بدن ترقی کررہی ہے اور ایک اندازے کے مطابق SEO انڈسٹری 80
بلین ڈالرز سے زیادہ مالیت کی حامل ہے۔ لیکن ناظرین یہ بات یاد رہے کہ SEO بزنس
شروع کرنا اور چلانا ہر کسی کے بس کی بات نہیں۔ اپنی ساکھ بنانے اور مہارت حاصل
کرنے میں آپکو آپکی سوچ سے زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔ لیکن ایک دفعہ کامیاب ہونے کے بعد
آپ بے حساب پیسے کما سکتے ہیں۔ عموماً ایک SEO Expert ماہانہ 5000 ڈالر تک کما لیتا
ہے۔ 2. Become an SEO Freelancer ناظرین اگر آپ ایک SEO Expert اور اپنی مہارت کے
بل بوتے پر کمانا چاہتے ہیں لیکن آپکو ایک باقاعدہ ایجنسی بنانا مشکل یا لمبا کام
لگتا ہے تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ آپ ایک freelancer کے طور پر آن لاٸن
لوگوں کو اپنی خدمات مُہیا کرسکتے ہیں۔ جی ہاں ناظرین آپ کسی بھی ایجنسی کے ساتھ
partnership کرکے یا کسی freelancing platform کے زریعے کام کرسکتے ہیں۔ اگر آپ SEO
کی کسی مخصوص سکل جیسے کہ کی ورڈ ریسرچ، SEO audits، onsite content optimization
یا backlink building
کو کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں تو فری لانسنگ کے زریعے لوگوں
کو اُس مخصوص سکل کے لٸے خدمات مہیا کرسکتے ہیں۔ اِس طریقے سے کام کرنے کا ایک بڑا
فاٸدہ یہ بھی ہے کہ آپ اپنی مرضی کے اوقات میں کام کرسکتے ہیں۔ فری لانسنگ میں آپ
اپنے تجربے کی بنیاد پر فی گھنٹہ کام کے ریٹ فکس کرسکتے ہیں۔ یہ ریٹس عموماً 50 سے
100 ڈالرز فی گھنٹہ کے درمیان ہوتے ہیں۔ 3. Setup a blog and make money from ads
اگر آپ SEO سکلز میں مہارت رکھتے ہیں تو آپ ایک بلاگنگ ویب ساٸیٹ کے زریعے باآسانی
پیسے کما سکتے ہیں۔ ایک SEO Expert ہونے کا فاٸدہ یہ ہوگا کہ آپکی ویب ساٸیٹ پر
ٹریفک بڑھی رہے گی جسکی وجہ سے آپکی ویب ساٸیٹ کو مونیٹاٸز کردیا جاٸے گا۔
مونیٹاٸزیشن ہوجانے کے بعد آپ اپنی ویب ساٸیٹ پر مختلف کمپنیز کی advertisement دے
کر کمپنی سے کمیشن لے سکتے ہیں۔ بلاگنگ میں کامیاب ہونے کے لٸے ضروری ہے کہ اُس
niche کا انتخاب کیا جاٸے جس میں ناصِرف لوگوں کی بڑھتی ہوٸی دلچسپی ہو بلکہ جسے
بہت زیادہ کمپیٹیشن کا سامنا بھی نہ کرنا پڑے۔ ایک SEO Expert کے لٸے سمجھداری سے
کسی ایسی niche کا انتخاب کرنا کوٸی مشکل بات نہیں۔ تاہم ایسے advertisement کے
زریعے پیسے کمانے کے لٸے بہت ضروری ہے کہ آپ مواد لوگوں کے دلچسپی رکھتا ہو اور آپ
جانتے ہوں کہ کیسے اپنی ویب ساٸیٹ پر ٹریفک بڑھاٸی جاسکتی ہے۔ کچھ ویب ساٸیٹس آجکل
محض ads کے زریعے ہی ماہانہ 40000 ڈالرز تک پیسے کمالیتی ہیں، لیکن یہ بات یاد رہے
کہ یہاں تک پُہنچنے اور اپنی ساکھ بنانے میں کافی وقت درکار ہوتا ہے۔ 4. Set up a
Blog and Make Money from Affiliate Sales ناظرین Affiliate marketing آن لاٸن پیسے
کمانے ایک اور مشہور زریعہ ہے۔ اِس field میں کمپیٹیشن تھوڑا زیادہ ہے لیکن SEO
Skills میں مہارت رکھنے کی بدولت آپ یقیناً کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔ ناظرین
Affiliate marketing کو اگر salesmanship کا ہی دوسرا نام دے دیا جاٸے تو غلط نہ
ہوگا، فرق صِرف اِتنا ہے کہ ایک سیلز مین ایک ہی کمپنی کے ساتھ کام کرنے کا پابند
ہوتا ہے جبکہ affiliate marketing کے زریعے آپ مختلف کمپنیوں کی پروڈکٹس سیل کروا
کے اُن سے کمیشن لے سکتے ہیں۔ affiliate marketing میں پروڈکٹس کی مشہوری اور سیل
کروانے کا سب سے آسان اور مٶثر طریقہ پروڈکٹ دینا یا اپنی ویب ساٸیٹ کے زریعے
پروڈکٹ پر بلاگ لکھنا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق affiliate marketing کے زریعے کمپنیز
ملین ڈالرز جبکہ سولو بلاگرز 100000 ڈالرز تک کماٸی کرلیتے ہیں۔ یہ آن لاٸن پیسہ
کمانے کا ایک آسان اور مٶثر زریعہ ہے لیکن یہ کماٸی صِرف ویب ساٸیٹ پر موجود مناسب
ٹریفک یا لوگوں کی آپ میں پسندیدگی کی بنیاد پر کی جاسکتی ہے۔ 5. Build an
eCommerce Store and sell physical products ناظرین اگر آپ SEO سکلز سیکھ جاتے ہیں
تو آپکے لٸے اپنے کاروبار کو آن لاٸن سٹور کی شکل دے کر بڑھانا بہت آسان ہوگا۔ آپ
ویب ساٸیٹ ٹریفک بڑھا کر اور مناسب keywords کے استعمال سے اپنی ویب ساٸیٹ کو ٹاپ
رینکنگ دلوا سکتے ہیں جسکی بدولت لوگوں کو آن لاٸن شاپنگ کے وقت سب سے پہلے آپکی ہی
پروڈکٹس نظر آٸیں گی اور عموماً لوگ ٹاپ رینکنگ ویب ساٸیٹ سے ہی چیزیں خرید لیتے
ہیں اور scroll down کرنا اتنا پسند نہیں کرتے۔ آن لاٸن بزنس کرتے ہوٸے پیسے کمانے
کی کوٸی حد نہیں ہوتی آپ ویب ساٸیٹ پر ٹریفک اور چیزوں کی کوالٹی کے حساب سے پیسے
کماسکتے ہیں۔ 6. Build an e-commerce store and sell digital products ناظرین اگر
آپ کو Physically بزنس کرنے یا پروڈکٹس ڈلیور کرنا مشکل یا لمبا کام لگتا ہے تو
پریشانی کی کوٸی بات نہیں کیوں کہ آپ اپنے e-commerce store پر ڈیجیٹل پروڈکٹس بھی
بیچ سکتے ہیں۔ جی ہاں ناظرین ڈیجیٹل پروڈکٹس۔ اب یہ ڈیجیٹل پروڈکٹس کیا ہیں؟ یہ ہم
آپکو بتاتے ہیں۔ ناظرین ڈیجیٹل پروڈکٹس کی سب سے عام قِسم e-book ہے۔ یعنی کتاب کی
آن لاٸن شکل جسے آپ اپنے e-store کے زریعے بیچ سکتے ہیں۔ اِسکے علاوہ آن لاٸن
کورسز، recurring membership، ڈیجیٹل ٹیمپلیٹس، میوزک اور آڈیو اور سٹاک فوٹو گرافی
بھی ڈیجیٹل پروڈکٹس کی قِسمیں ہیں۔ ایک e-store سے آپ کتنی آمدنی کرسکتے ہیں یہ
آپکی ویب ساٸیٹ پر موجود ٹریفک اور آپکی پروڈکٹس کی کوالٹی پر منحصر ہوتا ہے۔ 7.
Create and sell SEO online courses ناظرین SEO سکلز سیکھنے اور لگاتار پریکٹس کرنے
کے بعد آپ باقاعدہ طور SEO online courses بنا کے آن لاٸن بیچ سکتے ہیں۔ یہ بات یاد
رکھیں کہ فی الحال مارکیٹ SEO پر مبنی کورسز اتنی عمدہ کوالٹی کے نہیں ہیں اِس لٸے
اپنا کورس بناتے وقت کوالٹی پر خاص توجہ دیں اور ہوسکے تو اپنے تجربے کے دوران حاصل
ہونے والی چند کامیابیاں بھی کورس میں شامل کرلیں۔ ناظرین آن لاٸن کورس لانچ کرنے
سے پہلے Audience بنانی بھی کافی ضروری ہے۔ audience بنانے کے لٸے آپ وقتاً فوقتاً
اپنی بلاگنگ ساٸیٹ، یوٹیوب چینل یا انسٹاگرام پر SEO کورس کے بارے میں معلومات اور
اِسکو سیکھ کر حاصل کیے جاسکنے والے فواٸد شیٸر کرسکتے ہیں۔ اگر آپکو SEO پر مشتمل
ایک مکمل کورس بنانا مشکل لگتا ہے تو آپ SEO کی کسی ایک مخصوص سکل پر بھی ایک شارٹ
کورس بناسکتے ہیں۔ یہ کام آپکے لٸے خاصا منافع بخش ہوسکتا ہے کیونکہ کورس بنانے میں
محنت آپکو ایک ہی دفعہ کرنی پڑتی ہے جبکہ آپ اُسے بیچ کر منافع اگلے کٸے سالوں تک
کماسکتے ہیں۔ بہت سے course creators آج کل سالانہ 100000 ڈالرز تک آمدن کرلیتے ہیں
لیکن یہ زیادہ تر آپکی ویب ساٸیٹ کی ٹریفک اور آپکے کورس کی کوالٹی پر منحصر ہوتا
ہے۔ 8. Get an SEO job at any agency or company ناظرین بہت سے لوگ SEO سیکھنے کے
بعد کسی کمپنی یا ایجنسی کے ساتھ کام کرنا کچھ خاص پسند نہیں کرتے لیکن آپ کو بتاتے
چلیں کہ یہ آپکے لٸے اپنی مہارت کو نکھارنے اور پیسے کمانے کا ایک شاندار موقع ثابت
ہوسکتا ہے۔ کسی ایجنسی کے ساتھ کام کرکے آپ نسبتاً زیادہ بڑے اور اچھے پروجیکٹس پر
کام کرسکتے ہیں جو کہ شاٸد آپ انفرادی طور پر فری لانسنگ کرتے ہوٸے نہ کرسکیں۔ اِس
طرح مختلف لوگوں کے ساتھ بڑے بڑے پروجیکٹس کرنے سے آپکو یقیناً ایک اچھا تجربہ اور
صلاحیتوں میں نکھار مل سکتا ہے۔ ناظرین بڑے پروجیکٹس پر کام کرکے آپکو Technical
SEO جیسی بےشمار اور نٸی چیزیں سیکھنے کا موقع بھی ملتا ہے۔ کسی کمپنی یا ایجنسی کے
ساتھ ساتھ کام کرتے ہوٸے آپ اُسکے پچھلے ریکارڈ کو مدِنظر رکھ اِس بات کا اندازہ
لگا سکتے ہیں کہ کونسی ٹیکنیک کام کرسکتی ہے اور کونسی نہیں اور اِسکے علاوہ آپکو
ہر مہینے سیلری کی مد میں ایک مستقل رقم ملتی رہتی ہے۔ اِس طرح سے کام کرنے کا صِرف
ایک نقصان یہ ہے کہ آپکو کمپنی کے مخصوص کردہ اوقات اور کسی بھی قسم کے ماحول میں
کام کرنا پڑتا ہے لیکن پھر بھی کسی کمپنی کے ساتھ کام کرنے کے فاٸدے اِس ایک نقصان
سے زیادہ ہیں کم از کم تب تک جب تک آپ ایک اچھا تجربہ اور کچھ بھروسے مند clients
نہیں حاصل کرلیتے۔ کسی کمپنی یا ایجنسی کے ساتھ کام کرکے آپ ماہانہ 40000 سے 100000
ڈالرز تک آمدنی کرسکتے ہیں۔ 9. Sell SEO copywriting services ناظرین SEO writing
سے مراد ایسا کنٹینٹ لکھنا ہے جو خاص کر سرچ انجنز کے حساب سے آرگناٸز کیا گیا ہو۔
SEO writers زیادہ تر کسی خاص niche پر نہیں لکھتے بلکہ اُنکی کوشش ہوتی ہے کہ وہ
جو بھی لکھیں وہ زیادہ سے زیادہ taregt viewers تک پُہنچ سکے۔ مگر ایک الگ اور عام
راٸٹرز سے منفرد پہچان بنانے کے لٸے ضروری ہے کہ آپ اپنے آپ کو کسی خاص niche پر
مواد لکھنے کے ساتھ ساتھ SEO میں مہارت رکھنے کے طور پر متعارف کرواٸیں۔ ایسے آپ ٹو
اِن ون سروس دیتے ہوٸے زیادہ کسٹمرز کو اٹریکٹ کرسکتے ہیں۔ آپ کسی بھی کمپنی کے
ساتھ یا آزادانہ طور پر ایک فری لانسر کے طور پر لوگوں کو اپنی سروسز دے سکتے ہیں۔
اِس فیلڈ میں آپ زیادہ عرصہ تب ہی کام کرسکتے ہیں جب آپ کو قدرتی طور پر لکھنے سے
شغف ہو۔ ایک SEO راٸٹر کے طور پر آپ فی پروجیکٹ 5 سے 2500 ڈالرز کے درمیان کماٸی
کرسکتے ہیں۔ لیکن یاد رہے کہ یہ کماٸی آپکی مُنتخب کردہ niche اور آپکے لکھے گٸے
content پر منحصر ہے۔ 10. Sell Micro-SEO services on Fiverr ناظرین اگر آپ کو SEO
کی تمام skills کے بجاٸے کسی ایک مخصوص skill کی سروس دینے میں زیادہ دلچسپی ہے تو
آپ کسی بھی کمپنی کے ساتھ یا ایک فری لانسر کے طور پر کام کرکے لوگوں کو وہ مخصوص
سروس مہیا کرسکتے ہیں۔ جسے selling micro-SEO services کا نام دیا جاتا ہے۔ یہ کام
نسبتاً زیادہ آسان ہے اور مہارت کی رکھنے کی وجہ سے آپ جلدی اپنی الگ ساکھ اور
پہچان بنا سکتے ہیں۔ یہ کام آپ پارٹ ٹاٸم بھی کرسکتے اور اِسکو کرنے کا سب سے اچھا
طریقہ fiverr کے زریعے کام کرنا ہے۔ کچھ فری لانسرز آج کل اِسکے زریعے باآسانی 2 سے
3 ہزار ڈالرز تک کمالیتے ہیں لیکن یاد رہے اِس لیول تک پُہنچنے کے لٸے آپکو کچھ وقت
درکار ہوگا۔ ناظرین آج کے لٸے اتنا ہی، امید ہے آپکو یہ ویڈو پسند آٸی ہوگی اور
آپکے لٸے رہنماٸی کا باعث بنے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: