Bisnees

ورڈپریس (WordPress)سے پیسہ کمانے کے 6 طریقے

ورڈپریس (WordPress)سے پیسہ کمانے کے 6 طریقے

ورڈپریس (WordPress)سے پیسہ کمانے کے 6 طریقے

ورڈپریس (WordPress)سے پیسہ کمانے کے 6 طریقے: دوستوں جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ ہر
کوئی آن لائن پیسے کمانا چاہتا ہےاور ہر کوئی اس دوڑ میں آگے نکلنے میں لگا ہے ، دن
رات کوشش کر رہا ہے کہ وہ جلد سے جلد پیسے کمانا شروع کر دے ، ہمارے ارد گرد موجود
کئی لوگ اس وقت مختلف پلیٹ فارمز پر جیسے فری لانسنگ ،فائیور، upwork ، یوٹیوب چینل
،فیس بک اور ویب سائٹس سے بہت اچھے پیسے کما رہے ہیں تو ہم بھی کما سکتے ہیں مگر
کیسے؟؟ یہ جاننے کیلئے ہم لائیں ہیں خاص یہ ویڈیوآپ کیلئے جس میں ہم بتائیں گے کہ
کس پلیٹفارم سے آپ 6 طریقوں سے پیسے کما سکتے ہیں . تو آئیں دوستوں شروع کرتے
ہیں۔۔۔۔۔۔ ورڈ پریس دُنیا کا سب سےمقبول ترین سائٹ بلڈر ہے جہاں چھوٹے بلاگ سے لے
کر بڑی کارپوریشن کمپنی کی ویب سائٹ بنائی جا سکتی ہیں اور یہ ایک اوپن سورس
software ہے جہاں آپ بغیرکوڈنگ کے آسانی سے ویب سائٹ بنا سکتے ہیں اور پیسے کما
سکتے ہیں. اب بات کرتے ہیں اُن 6 طریقوں کی کہ کیسے ہم ورڈ پریس کو استعمال کرتے
ہوئے ان سے پیسے کما سکتے ہیں: 1. Sell Your WordPress Skills اس بات سے فرق نہیں
پڑتا کہ آپ چاہے ایک تجربہ کار ورڈ پریس user ہیں یا اس پلیٹ فارم پر آنے والے نئے
user ہیں آپ اپنی ورڈ پریس کی مہارت سے پیسے کماسکتے ہیں اور اس کیلئے آپ کو کرنا
یہ ہو گا کہ، آپ اس پر ورڈ پریس تھیمز اور Plugins بلڈ اپ کر سکتے ہیں، ورڈ پریس
سائٹس ڈیزائن کر سکتے ہیں، آپ ایک instructor کے طور پر کام کر لوگوں کو سکھا سکتے
ہیں کہ ورڈ پریس سائٹ کیسے بنا سکتے ہیں، نئے آنے والے users کیلئے بلاگز اور دوسری
سائٹس بنا کر دے سکتے ہیں، اسکے علاوہ آپ ورڈ پریس ٹیوٹوریلز دے سکتے ہیں کہ “کیسے
آرٹیکلز اور ویڈیو آپ کی ویب سائٹ پر ہونی چاہیے۔ 2. Sell Products on your
WordPress Site
آپ کی ورڈپریس سائٹ کسی بھی قسم کی پروڈکٹ (ڈیجیٹل اور جسمانی ) کو
بیچنے کیلئے فرنٹ لائن سٹور کا کام بھی کر سکتی ہے، ای بک اور ڈیجیٹل امیجز سے لے
کر ٹی شرٹس ، ملبوسات اور الیکٹرانکس تک کی مصنوعات آپ کی سائٹ سے سیل کی جا سکتی
ہیں ای کامرس پلگ ان ، جیسے WooCommerce اور Easy ڈیجیٹل ڈاؤن لوڈ کا استعمال کرتے
ہوئے مارکیٹنگ کی جاسکتی ہے، جب ایک بار آپ اپنی ایک اچھی اور پروفیشنل ورڈ پریس
ویب سائٹ بنا کر پروڈکٹس سیل کرنا شروع کر دیتے ہیں تو آپ اچھے پیسے کمانا شروع کر
دیتے ہیں۔ 3. Create a Freelance Business جیسے کہ آپ جانتے ہیں کہ انٹرنیٹ سے پیسے
کمانے کا طریقہ سب سے زیادہ آسان ہے اور فری لانسنگ اس کی بہترین مثال ہے اور آپ نے
دیکھا ہو گا کہ بہت سے Creative entrepreneurship بھی اپنے کاروبار کو آن لائن میں
تبدیل کر چکے ہیں اور ڈبل منافع کما رہے ہیں تو اسی طرح ورڈ پریس کے ذریعے بہت سے
فوٹوگرفر، ڈیزائنر، کانٹینٹ رائٹر اور ویڈیو ایڈیٹر اپنی پرفیشنل پورٹ فولیو سائٹ
بنا سکتے ہیں، اورورڈ پریس تھیمز اورplugins کے tools کو استعمال کرتے ہوئے اپنی
سروسز اپنے کلائنٹس کو دے سکتے ہیں ،اور ایسا کرنے سے آپ کی ورڈ پریس ویب سائٹ کا
ایک اچھا impression آپ کے کلائنٹس پر پڑے گا اور یہ آپ کے کام کے ساتھ ساتھ آپ کے
rates بھی بتائی گی اور آپ کو اپنے مقام میں ایک اتھارٹی کے طور پر قائم کرے گی۔ 4.
Become Affiliate Marketer ورڈ پریس سے پیسہ کمانے کیلئے آپ اپنا کوئی بھی سامان
اور پروڈکٹ directly اپنی ورڈ پریس سائٹ سے نہیں سیل کر سکتے ہیں ۔۔۔ لیکن آپ ایک
affiliate marketer کے طور پر کام کر کے ایسا کر سکتے ہیں affiliate مارکینٹنگ یہ
ہے کہ آپ کسی بھی براںڈ یا کمپنی کی پروڈکٹس کی مارکیٹنگ اپنی سائٹ سے کر سکتے ہیں
اور جیسے ہی کوئی کسٹمر اُس پروڈکٹ کو خریدنے کیلئے اُس لنک پر کلک کرے گا تو جس
بھی براںڈ یا کمپنی کی وہ پروڈکٹ ہو گی وہ آپ کو ایک خاص کمیشن دے گے، اور آپ یوں
اپنی سائٹ سے کئی ایسی کمپنیوں کے ساتھ کام کر سکتے ہیں جو Affiliate marketing کے
تحت کام کر رہی ہیں اور اچھے خاص پیسے کما رہی ہیں آپ کی سائٹ سے جتنی زیادہ
پروڈکٹس سیل ہوں گی اُتنا ہی زیادہ آپ کو کمیشن ملے گا۔ 5. Create and Sell Digital
Products یہ ضروری نہیں ہے کہ آپ اپنی ورڈ پریس سائٹ سے صرف Physical Products جیسے
کے ٹی شرٹس، بیگز، شوز، میک اپ، یا کپڑے ہی بیچ سکتے ہیں،۔۔ بلکہ اب تو انٹرنیٹ نے
ہمارے لیے بہت سی آسانیاں پیدا کر دی ہیں آپ ڈیجیٹل پروڈکٹس جیسے کہ کوئی کورس بنا
کر ، eBooks اور کئی قسم کی Guideline بھی سیل کر سکتے ہیں ، اس کے علاوہ کوئی بھی
نئی سکل سیکھ کر اورجتنا بھی ہمارا نالج ہے ہم اب آسانی سے لوگوں تک convey کر سکتے
ہیں ، اوراگرآپ کسی کورس سے متعلق کام کر رہے ہیں اور وہ بہت بہترین لکھا ہے اور
بہت اچھی معلومات دی گئی ہیں تو ہو سکتا ہے کئی لوگ آپکا وہ کورس خرید بھی سکتے ہیں
،کورسز اور eBooks سے آپ کی earning بہت زیادہ ہو سکتی ہے کیونکہ جتنا زیادہ لوگ آپ
کے کورس یا eBooks کو خریدتیں یا ڈاؤن لوڈ کرتے ہیں آپ کی earning بڑھتی ہے , اور
eBooks کا مطلب ہے کہ آپ کسی بھی اپنے ایک ٹاپک پر جس میں آپ ماہر ہیں اُس پر ایک
کتاب لکھ سکتے ہیں. 6.Good Advertisement ورڈ پریس سے پیسہ کمانے کا سب سے عام جواب
یہ ہے “Ads مطلب اشتہارات ” اورads سے پیسے کمانے کا سب سے آسان طریقہ ہے گوگل
ایڈسینس (google adsense) نیٹ ورک کا استعمال کریں ،یہ اشتہاری کمپنیاں مختلف ویب
سائٹس کو ایسے گروپس کے ساتھ جوڑ دیتی ہیں جو کہ اپنی کسی بھی پروڈکٹ کا add چلانا
چاہتے ہیں تو یہ add network آپ کی ویب سائٹ کو استعمال کرتے ہوئے مختلف کمپنیوں کے
Ads کو چلاتے ہیں اور ہر add کے دو مختلف طریقے ہیں جس سے آپ کو پیسے ملتے ہیں ایک
ہے cost per click(CPC ) اور دوسرا ہے cost per impression ( CPI) Cost per click
اس میں advertiser آپ کو ایسے pay کرتا ہے کہ visitors نے کس وقت آپ کی ویب سائٹ پر
آ کر add پر کلک کیا ہے ، جبکہ cost per impression میں کیا ہوتا ہے advertiser آپ
کو اس لحاظ سے pay کرتا ہے کہ اُسکا add کتنی بار اپ کی ویب سائٹ پر ڈسِپلے ہوا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: